اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس: خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد

06 May 2025
06 May 2025

(لاہور نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کر دیا۔

 چیئرمین جنید اکبر خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ بااختیار لوگوں کے کتنے رشتہ دار بھرتی ہوئے اور کوٹہ بھی دیکھیں جبکہ پےکیش کے نام اڑھائی کروڑ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایف آئی اے کے سپرد کر دیا۔

اجلاس میں جمشید دستی نے مظفر گڑھ پاور ہاؤس کی فروخت کا معاملہ پی اے سی میں اٹھایا، انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں پاور ہاؤس ہے جیسے بیچا جا رہا ہے، 16 ارب کی قیمت ظاہر کی جا رہی ہے، 13سو میگا واٹ کا پاور ہاؤس ہے، چلتے پاور ہاؤس کو انہوں نے کھٹارا بنانا شروع کیا۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ آج بھی یہ پاور ہاؤس سات آٹھ سو میگا واٹ بجلی دینے کی پوزیشن میں ہے، اس کا سپیشل آڈٹ کرائیں، دو تین سو ارب کا گھپلا ثابت ہوگا۔

اجلاس میں  سیکرٹری پاور نے کہا کہ ان پاورپلانٹ کی ضرورت نہیں، ان کی ٹیکنالوجی پرانی ہے،یہ پاور پلانٹ نجکاری کے بھی قابل نہیں ہیں۔

نوید قمر نے گفتگو کے دوران پوچھا کہ کتنے پلانٹس فروخت کر رہے ہیں؟ جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے جواب دیا کہ گدو، نندی پور کے علاوہ پرانے سب کو ڈسپوز آف کر رہے ہیں۔

جمشید دستی کا مزید کہنا  تھا کہ سیکرٹری پاور بتائیں مظفر گڑھ پاور ہاؤس کا محترمہ بےنظیر بھٹو نے افتتاح کیا تھا، اب اسے سکریپ کرکے بیچ رہے ہیں، بعدازاں کمیٹی نے مظفر گڑھ پاور ہاؤس کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے