اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کی تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

06 May 2025
06 May 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان  نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی، درخواستوں میں کامران لاشاری کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا، عدالت نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

 دوران سماعت والڈ سٹی اتھارٹی کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، درخواست گزار  نے کہا قانون میں کنٹریکٹ ملازم کو صرف ایک بار توسیع دی جا سکتی ہے، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کے معاہدے میں 2027 تک توسیع کی گئی ہے، کامران لاشاری کی ملازمت کے معاہدے میں والڈ سٹی اتھارٹی ایکٹ 2012 کے سیکشن 6 کے تحت توسیع کی گئی ہے، کامران لاشاری کو 24 دسمبر 2024 سے 23 دسمبر 2027 تک توسیع دی گئی ہے۔

 درخواست گزار  نے بتایا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد کامران لاشاری کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی، کامران لاشاری کی مدت ملازمت میں بار بار توسیع غیر قانونی ہے، عدالت ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے