06 May 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ میں پیر نصیر روڈ پر 30 سالہ شخص نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق30سالہ عمر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، ریسکیو نے عمر کی لاش پولیس کے حوالے کر دی، پولیس نےشواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے قتل کے خدشے پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
