اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 8 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید

05 May 2025
05 May 2025

(لاہور نیوز) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر 4 اور 5 مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج ہلاک جبکہ جنوبی وزیرستان میں ایک اور کارروائی میں 2 خوارج مارے گئے جبکہ بنوں اور خیبر میں آپریشن کے دوران 3شرپسند جہنم واصل کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرپسندوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان نے وطن پر جان قربان کرکے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا  تھا کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خوارج کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے