05 May 2025
(لاہور نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کینٹ سے فرار ہونے والا ڈکیت نارووال فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔
سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے فرار ہونے کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاونی لاہور میں درج تھا۔
ملزم مختار ہاؤس رابری سمیت درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا، سی سی ڈی نارووال نے ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
سی سی ڈی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
