05 May 2025
(لاہو رنیوز) ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے جانے لگے۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ ساتھ ماتحت اہلکار و افسران کے درپیش مسائل بھی سنے جا رہے ہیں، کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور شہریوں کے مابین پولیس کے فاصلے کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں تاہم عوام الناس بلا خوف و خطر جرائم کی 15 پر اطلاع دیں تا کہ فوری جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جا سکے۔
