(لاہور نیوز) راوی جیپ ریلی کراس کی تیاریاں جاری، اس سلسلے میں کمشنر لاہور زیدبن مقصودکی زیر صدارت کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں ایم ڈی ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ناصر محمود، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن لاہور عبداسلام عارف، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین سمیت دیگر شریک ہوئے۔
کمشنر لاہور نے راوی جیپ ریلی کراس سے متعلق ایونٹس و دیگر انتظامی پلاننگ کا جائزہ لیا، کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی کہ ٹی ڈی سی پی پنجاب کے زیر اہتمام راوی جیپ ریلی کراس میگا ایونٹ ہو رہا ہے، روڈا کے تعاون سے لاہور راوی جیپ ریلی 10 تا 11 مئی کو دریائے راوی ایریا میں ہو رہی ہے۔
کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور راوی جیپ ریلی کراس کا روٹ تقریباً 30 کلومیٹر ہے، جیپ ریلی کےدوران 1122ریسکیو ایمرجنسی کیمپس بھی قائم ہوں گے، اس حوالے سے سب کمیٹی تشکیل دینے کے علاوہ ایریا میں میڈیکل کیمپس، ایمرجنسی سنٹرز اور ایمبولینسز میڈیکل کور بھی دیا جائے گا۔
