اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

05 May 2025
05 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 اوورز میں حاصل کر لیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، میکس برائنٹ نے 38 جبکہ محمد حارث نے 7 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، مچل اوون ایک، کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 108 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شائی ہوپ 23 اور طیب طاہر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان نے 17اور یاسر خان  نے 10، محمد حسنین نے 11 اور ڈیوڈ ویلی نے 8 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لیوک ووڈ نے 2، 2 جبکہ الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے