اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملائیشیا نے مودی کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا، تحقیقات کا مطالبہ

05 May 2025
05 May 2025

(لاہور نیوز) ملائیشیا نے مودی کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد پوری دنیا پر مودی کی اصلیت عیاں ہو گئی، مودی سرکار  نے پہلگام جعلی حملے کا ڈرامہ رچا کر بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا، چین کے بعد ملائیشیا  نے بھی پہلگام حملے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملائیشیا  نے بھی بھارت کا جھوٹا بیانیہ مسترد کر دیا، ملائیشیا نے جرأت مندانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو ’ انڈین ایڈمنسٹرڈ کشمیر‘ قرار دیا تاہم بھارت غیر جانبدار مؤقف پر سیخ پا ہو گیا اور بھارتی گودی میڈیا کا شدید ردِعمل سامنے آیا۔

ذرائع  نے بتایا کہ ملائیشیا کا کشمیر کو "انڈین ایڈمنسٹرڈ کشمیر" کہنے پر بھارتی چینل نیوز 18 نے خوب واویلا کیا، بھارتی میڈیا ملائیشیا کو پاکستان کی حمایت کا نام دے کر اپنی خفت مٹا رہا ہے۔

دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کی حمایت سے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مضبوط ہو گیا، چین، ملائیشیا اور دیگر ممالک کی پاکستان کی حمایت پر بھارت مزید تنہا ہو گیا، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی حمایت سے مودی کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس ہو گیا ہے۔

سیاسی ماہرین  کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا کے بیان سے بھارت کا پاکستان کا نام بدنام کرنے کا عالمی پروپیگنڈا ایک بار پھر ناکام ہو گیا، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کی بڑھتی حمایت نے مودی کے بیانیے کو مزید کمزور کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے