اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی کی قطری وزیر داخلہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سے آگاہ کیا

05 May 2025
05 May 2025

(ویب ڈیسک)) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قطر کی وزارت داخلہ آمد، وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر داخلہ خلفیہ بن حماد بن خلفیہ الثانی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے علاقائی صورتحال پر قطر کے وزیر داخلہ کو بریف کیا۔

وزیر داخلہ  نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اپنے قطری ہم منصب کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان  نے ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا ہے، بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی آفر کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کے سامنے واقعہ کی حقیقت آنی چاہیے کہ اس کا اصل ذمہ دار کون ہے، پاکستان پر بے بنیاد اور غیر منطقی الزام لگانا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری عظیم قربانیوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ  نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے قطر کے ساتھ باہمی رابطے مزید مستحکم کریں گے، قطر کے ساتھ ہر سطح پر مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

اس موقع پر جرائم پیشہ مافیا اور سائبر کرائمز کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جبکہ پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے لیے ٹریننگ کے ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا گیا۔

قطر کے وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کی یقین دہانی کرائی، ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ قطر  نے کہا کہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

ملاقات میں قطر کے وزیر مملکت داخلہ شیخ عبدالعزیز بن فیصل بن محمد الثانی، قطر میں پاکستان کے سفیر محمد عامر اور قطری وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے