اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

05 May 2025
05 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان نے 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ میزائل زمین سے زمین پر 120 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا، تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے، تجربے کے ذریعے میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم اور بہتر درستی سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کی گئی۔

تربیتی تجربے کا پاکستان آرمی کے سینئر افسران کے علاوہ پاکستان کی سٹریٹجک تنظیموں کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز  نے مشاہدہ کیا۔

دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف نے حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے