05 May 2025
(لاہور نیوز) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 7 کارروائیاں کیں جن میں 30 کروڑ سے زائد مالیت کی 215.141 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا بلوچستان میں ضلع مستونگ کے قریب سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 156 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس کے قریب کار سے 40 کلو گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
