04 May 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت قائد ملت کالونی میں شہری کا پالتو بلا چوری ہو گیا۔
کوٹ لکھپت کے رہائشی متاثرہ شہری محمد افضل بٹ نے تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست جمع کروا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون گھر کے دروازے پر کھڑے پالتو بلے کو اٹھا کر فرار ہو گئے، فوٹیج میں موٹرسائیکل پر سفید رنگ کے پالتو بلا لے کرجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلا چوری سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔
