شہرکی خبریں
لاہور: ڈویلپمنٹ پروگرام کے ترقیاتی منصوبے 30 جون تک مکمل ہوں گے، ڈی سی لاہور
04 May 2025
04 May 2025
(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کاجائزہ اجلاس ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، ڈی سی سید موسیٰ رضا نے شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات کی اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا، انہوں نے واسا کو سیوریج سسٹم کے ترقیاتی کام کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی کی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ 30 جون تک لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہونگے، تعمیراتی کاموں کے دوران تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے، ترقیاتی کام دیرپا اور مضبوط ہونے چاہئیں، ٹائم لائن، شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

