اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا

04 May 2025
04 May 2025

(لاہور نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم نے بھارت کے اشتعال انگیز رویے اور پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیاء میں کشیدہ صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کو بغیر ثبوت پاکستان سے منسوب کرنے کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو دہرایا۔

وزیرِ اعظم  نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی تمام صورتوں اور مظاہر کی مذمت کی، بھارت کے اقدامات پاکستان کی مغربی سرحد پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں، پاکستان سنگین معاشی بحران سے نکل کر معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، ایسے میں اس قسم کے تنازع میں ملوث ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

دونوں وزرائے اعظم  نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رواں سال کے آخر میں ملائیشیا کے سرکاری دورے کے لیے آمادگی بھی ظاہر کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے