اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان سمیت پیشہ ورانہ امورکا جائزہ

04 May 2025
04 May 2025

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے تنظیمی ڈھانچے اور ایس او پیزپر بریفنگ دی گئی، ڈسٹرکٹ پولیس اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے باہمی روابط اور ورکنگ سمیت مختلف امور پر بھی غور کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے درمیان محکمانہ کوآرڈی نیشن کو موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور کو ڈسٹرکٹ پولیس اورسی سی ڈی کے مابین فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہورنے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کومقدمات پرپیش رفت پر باقاعدگی سے بریفنگ اور سی سی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس کے مابین انفارمیشن شیئرنگ اور مسلسل رابطے کی بھی ہدایت کی۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ باہمی اشتراک اور تعاون سے کرائم کنٹرول میں بہتری آئے گی،ڈویژنل ایس پیز اور سی سی ڈی افسران کے باہمی تعاون اور انڈرسٹینڈنگ سے معاملات آگے بڑھائے جائیں، ہم پولیس سسٹم کا حصہ ہیں اور ایک ہی مقصد کیلئے کام کر رہے ہیں، ہم نے مل کر کرائم فری سوسائٹی کے قیام کیلئے کام کرنا ہے، مشترکہ کاوشوں سے جرائم کی روک تھام اور قیام امن میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کوآرڈی نیشن سے جرائم پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پولیس افسران عوام کو بہترین ریلیف فراہم کریں،عوامی خدمت پولیس پرفارمنس کا بہترین مظہر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے