جرم وانصاف
رائیونڈ : دوران ڈکیتی سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنیوالے ملزمان 24گھنٹوں میں گرفتار
04 May 2025
04 May 2025
(لاہور نیوز) رائے ونڈ کے علاقہ میں دوران ڈکیتی سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان 24گھنٹوں میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں اکبر علی، محمد عاطف اور خیام شامل ہیں۔ ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے سکیورٹی گارڈ صبح صادق کو قتل کر دیا تھا، ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
ترجمان کے مطابق پولیس ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
