شہرکی خبریں
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی زیر صدارت پیمرا پنجاب کونسل آف کمپلینٹس کا اجلاس، متعدد کیسز کا فیصلہ
04 May 2025
04 May 2025
(لاہور نیوز) چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی زیر صدارت پنجاب کونسل آف کمپلینٹس کا اجلاس ، مختلف ٹیلی وژن چینلز کے خلاف شکایات اور کیسز سنے گئے۔
پیمرا کی پنجاب کونسل آف کمپلینٹس کا اجلاس ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف ٹیلی وژن چینلز کے خلاف پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ہدایات پر عمل نہ کرنے اور واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق کیسز شامل تھے۔ کونسل نے فریقین کے مؤقف سنے اور متعدد کیسز کے فیصلے کیے۔ چند کیسز متعلقہ فریقین کی درخواست پر ملتوی کر دیے گئے، جو آئندہ اجلاس میں سنے جائیں گے۔
کونسل کے اراکین زاہد مسعود اور راشدہ سہیل نے بھی اجلاس میں شرکت کی، قاسم احمد نے بطور سیکرٹری کونسل فرائض انجام دیے۔ پیمرا کے دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
