اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیشن کورٹ میں فائرنگ کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

04 May 2025
04 May 2025

(لاہور نیوز) گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقے میں سی سی ڈی ٹیم کا مبینہ مقابلہ، سیشن کورٹ میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کرنے کا ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سول لائن پولیس ملزم اذان کے ساتھ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور ملزم کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔

اسی دوران ملزموں کا لدھے والا وڑائچ میں سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم اذان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دونوں ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم اذان نے 3 روز قبل سیشن کورٹ کے کمرہ عدالت میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے