اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں آج بادل برسنے کی نوید

04 May 2025
04 May 2025

(دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بادل برسنے کی نوید سنا دی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان میں آج بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

لاہور میں چھٹی کے روز شہر لاہور کا موسم دلفریب ہے، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں، درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

دوسری جانب شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام کے اوقات میں تندوتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کراچی میں آج رات مطلع ابر آلود ہونے جبکہ کل مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، قلات، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے