03 May 2025
(لاہور نیوز) محکمہ وائلڈ لائف کا صوبہ بھر میں جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت اور سمگلنگ کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔
وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیموں نے لاہور سمیت تین اضلاع خوشاب، بھکر اور لیہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 بٹیر اور 20 بھورے و کالے رنگ کے تیتر کے بچے برآمد کر لئے۔
کوٹ مومن سے بذریعہ ٹرانسپورٹ چھ تیتر کے بچوں کو لاہور منتقل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، برآمد شدہ پرندوں کو جلو وائلڈ لائف پارک منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق بریڈنگ سیزن کے دوران جنگلی پرندوں کو نیٹنگ کے ذریعے پکڑ کر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، صوبے کے تمام ریجنز میں غیرقانونی شکار اور خرید و فروخت کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
