03 May 2025
(ویب ڈیسک) گارڈن ٹاؤن میں دیوار کے ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق 35 سالہ شہزاد کام کے دوران زیر تعمیر دیوار گرنے سے جاں بحق ہوا۔
ریسکیو 1122 نے لاش پولیس کے حوالے کر دی۔
ترجمان پولیس کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔
