03 May 2025
(لاہور نیوز) تھانہ رائیونڈ کی حدود میں سکیورٹی گارڈ قتل،گارڈ کو نامعلوم افراد نے سوتے ہوئے گولی ماردی۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقتول گارڈ کی شناخت 28 سالہ صادق کے نام سے ہوئی ہے،مقتول زیر تعمیر بلڈنگ میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہا تھا، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا کچھ اور، اس کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔
