اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

افغان شوہر کو شہریت نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

03 May 2025
03 May 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغانستان کے لڑکے کو شہریت نہ دینے کے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس چوہدری اقبال کریں گے، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس علی باجوہ، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس خالد اسحاق بنچ کے ارکان ہیں۔

جسٹس فاروق حیدر نے مسرت جبیں کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی، پانچ رکنی لارجر بنچ 6 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پاکستان کے شہریت ایکٹ 1951 کے تحت پاکستانی لڑکا دوسرے ملک کی لڑکی سے شادی کرے تو اس کو پاکستانی شہریت دی جاتی ہے جبکہ پاکستانی لڑکی بیرون ملک کے لڑکے سے پاکستان میں شادی کرے تو شہریت نہیں دی جاتی ، یہ آئین اور قانون کے منافی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل توصیف احمد باجوہ نے بتایا کہ درخواست گزار نے 2012 میں افغان لڑکے نسیم کے ساتھ شادی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے