03 May 2025
(لاہور نیوز) نواں کوٹ ،شیراکوٹ پولیس نے خاتون سمیت 6 اشتہاری مجرم گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم و عدالتی مفرور عرصہ دراز سے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے،4اشتہاری مجرم اور 2 عدالتی مفروروں کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے بعد متعلقہ پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔
