03 May 2025
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
باغوں کے شہر لاہور میں دھندلی دھوپ اور جزوی ابر آلود موسم کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے امکانات 10 سے 20 فیصد ہیں تاہم کل بارش برسنے کے 60 فیصد امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری جبکہ کم سے کم 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، شہر میں ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
