03 May 2025
(لاہور نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ماڈل ٹاؤن نے ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن کیا، مبینہ مقابلے میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ اشتہاری سیف علی ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ نشتر کالونی کے علاقے میں چھاپہ مارا، پولیس کے پہنچنے پر اشتہاری سیف علی اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم سیف علی موقع پر ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ملزم سیف علی نے 2017 میں پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل کو شہید کیا تھا۔
