02 May 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے چوری شدہ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ دو روز کے دوران مختلف علاقوں سے 38 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق متعدد موٹر سائیکلیں چوری کے بعد ریکور اور مالکان کے سپرد ہوئیں، بروقت اندراج نہ ہونے سے ای پولیس ایپ میں موٹر سائیکل چوری شدہ ظاہر ہوتی ہے۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ شہری سپرداری پر حاصل کی گئیں موٹر سائیکلوں کا سی آر او برانچ میں اندراج کروائیں۔
