02 May 2025
(لاہورنیوز) افغانستان کے سامان سے لدے 150 ٹرک واہگہ بارڈر پر کھڑے ہیں، پاکستان کی اجازت دینے کے باوجود بھارت نے ٹرکوں کے لئے بارڈر نہیں کھولا۔
ذرائع کے مطابق افغانی سفارت خانے کی درخواست پر پاکستان کی وزرات خارجہ نے ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت دی تھی۔دوسری جانب پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے 21 افراد واہگہ بارڈر کے ذریعے داخل ہوئے۔
