اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا: وفاقی وزیر خزانہ

02 May 2025
02 May 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے وزیر خزانہ کی زوم میٹنگ ہوئی جس میں حکومتی معاشی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا گیا، یہ میٹنگ پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کے جائزے کے سلسلے کا حصہ تھی۔اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے،پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے عالمی شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے، حکومت کی کوششوں سے افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے،پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو جون تک 10.6 تک پہنچ جائے گی، پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکاؤنٹ میں سرپلس اہم کامیابیاں ہیں۔میٹنگ کے دوران وزیر خزانہ نے پائیدار اور جامع ترقی کیلئے برآمدات بڑھانے اور پیداواری صلاحیت میں اضافے پر زور دیا، زرمبادلہ کے ذخائر میں ادارہ جاتی اور تجارتی سرمائے کی آمد، ترسیلات زر اور تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں کا کردار نمایاں ہے۔

اس موقع پر بین الاقوامی شراکت داروں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے