02 May 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ میں غیرت کے نام پر ماں اور بیٹی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کو دوہرے قتل کی افسوسناک اطلاع ملی، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ ٹیم کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچے، ماں رخسانہ بی بی اور بیٹی رمشا کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ دو ماہ قبل ماں بیٹی کے گھر سے بھاگنے کا مقدمہ 2506/25 درج کروایا گیا تھا، ماں بیٹی گزشتہ روز واپس گھر پہنچیں تو سفاک بیٹوں نے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔
قتل کرنے والے 3 ملزم پولیس نے گرفتار کر لئے، ملزم علی حسن، علی زین اور یوسف نے اپنی ماں اور بہن کو قتل کیا۔
