(لاہور نیوز) پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سچائی کا سامنا کرنے سے گریزاں، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی عائد کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کیا جو یوٹیوب چینل پر چلنے پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی، بھارت کی شکایت پر تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی گئی۔
اپنے مؤقف میں یوٹیوب انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر ہٹائے جانے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھارت نے یوٹیوب پر پاکستان کے سولہ چینلز کی نشریات بلاک کر دی تھیں جبکہ اس سے پہلے بھی مودی سرکار پاکستانی حکومت کے ایکس اکاؤنٹس پر بھارت میں پابندی لگا چکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی چینلز نے بھارت کے فالز فلیگ آپریشن سمیت دیگر جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی چینلز پر پابندی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں اور اندرونی تضادات کو چھپانے کی کوشش ہے۔
