اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

الیکشن دھاندلی کیس: عمران خان، شیر افضل مروت کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

02 May 2025
02 May 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے الیکشن دھاندلی کیس میں شیر افضل مروت اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لی ہیں۔

سپریم کورٹ نے دھاندلی کے خلاف درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے، رجسٹرار آفس کو درخواستوں کے نمبر لگانے کا حکم دیتے ہوئے وکلاء کو آئندہ سماعت پر تیاری کر کے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

اپنے مؤقف میں شیر افضل مروت کے وکیل کا کہنا تھا کہ انتظامی سائیڈ پر جوڈیشل اعتراضات کا کوئی جواز نہیں، اعتراضات ختم کئے جائیں۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ  نے اعتراضات ختم کرنے کی استدعا منظور کرکے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے