اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرتا، کھیل پر فوکس کرتا ہوں: سلمان علی آغا

02 May 2025
02 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ میں یہ نہیں سنتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں، کھیل پر فوکس کرتا ہوں۔

سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں وہی رنز کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو ٹیم کے کام آئیں اور ٹیم جیتے، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ماحول بہت اچھا ہے اور یہی فتوحات میں تسلسل کی وجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر میچ نیا میچ ہوتا ہے، اس کو اسی کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے، لوگوں کی رائے کو عزت دیتا ہوں لیکن مجھے پتہ ہوتا ہے کہ گراؤنڈ میں کیا کرنا ہے۔

سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم گیم کوئی بھی ہو اس میں ماحول کی بہت اہمیت ہوتی ہے، ہمارا ماحول سینئر جونیئر کا ہے ہی نہیں، ہر کوئی ایک دوسرے سے مذاق کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی کپتانی سب کے سامنے ہے، وہ بہت اچھی کپتانی کر رہے ہیں، شاداب خان پی ایس ایل کے ایک بہترین کپتان ہیں، امید ہے وہ ایسے ہی کپتانی کرتے رہیں گے اور ہم ٹورنامنٹ جیتیں گے۔

سلمان آغا نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچز میں بھی وہی پلان ہے جس کے مطابق کھیلتے آ رہے ہیں، ہمارا ہدف یہی ہے کہ جو برانڈ آف کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں اسی کو جاری رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے