02 May 2025
(لاہور نیوز) مصری شاہ کے علاقے میں شہری وقارنےخود کوگولی مارکرزخمی کر لیا اور فائرنگ کا الزام سسر پر لگا دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گولی وقار کی ٹانگ پر لگی، حالت خطرے سے باہر ہے، زخمی وقارنے فائرنگ کا الزام اپنے سسرپر لگا دیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ وقار منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، وقارکے خلاف بیوی پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے، زخمی کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
