اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کھلے دودھ کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافہ

02 May 2025
02 May 2025

(ویب ڈیسک)دودھ کی خرید عوام کی پہنچ سے مزید دور ہو گئی ہے، ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا ۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر رفیق گجر کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جو ایک سال کیلئےنافذ العمل ہوگا۔ اعلان کے مطابق بھینس کے دودھ کی ہول سیل قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 220 روپے فی لٹر ہو گئی۔ گائے کا دودھ 13 روپے اضافے کے بعد 175 روپے فی لٹر ہول سیل میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پرچون سطح پر دودھ کی قیمت میں مزید 10 سے 20 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے جو کہ ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ قیمت 170 روپے سے 50 روپے فی لٹر زیادہ ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ صرف کاغذوں تک محدود ہو چکا ہے جبکہ مارکیٹ میں قیمتوں کا متوازی نظام قائم ہونے سے ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے