اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کراچی سے روانہ

02 May 2025
02 May 2025

(شہباز خان) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا قبل از حج آپریشن کا کراچی سے کامیابی کے ساتھ آغاز ہو گیا۔

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 743 علی الصبح کراچی سے 397 عازمین کو  لے کر مدینہ کیلئے روانہ ہوئی، اس موقع پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق  نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے خرم مشتاق اور دیگر حکام  نے عازمین کو پھول اور تحائف پیش کئے، عازمین حج  نے پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کے تحت اب تک مختلف شہروں سے 2500 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے، پی آئی اے اس حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔

کراچی سے 7 ہزار 200 سے زائد عازمین کو 39 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، پہلے مرحلے میں عازمین کرام کی پروازیں پاکستان سے مدینہ کیلئے روانہ ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ پروازیں جدہ روانہ ہوں گی۔

پی آئی اے حج آپریشن کے دوران 35200 سرکاری عازمین حج کو 117 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، اس آپریشن کی پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے