02 May 2025
(ویب ڈیسک) پی ایچ اے کی نگرانی میں لگنے والے بل بورڈز انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے لگے۔
آندھی نے پی ایچ اے اور انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے سڑکوں پر لگے بڑے بل بورڈز زمین بوس ہونے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
گزشتہ رات وحدت روڈ کریم بلاک چوک میں لگا بل بورڈ رکشے پر آ گرا، بل بورڈ گرنے سے رکشہ ڈرائیور ،2 سواریاں شدید زخمی ہوئے۔
شہر کی بیشتر شاہراہوں پر بغیر مضبوط سپورٹ بل بورڈز مستقل خطرہ بن چکے ہیں، ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے خلاف ضابطہ لگے بل بورڈز کیخلاف اقدامات نہ کئے گئے، غیرقانونی بل بورڈز میں ملوث مافیا کی افسران کے دفاتر میں ڈائریکٹ رسائی ہے۔
حکومت پنجاب نے متعدد مرتبہ بورڈز کے آڈٹ کا حکم دیا جسے نظر انداز کر دیا گیا۔
