01 May 2025
(لاہور نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے بادامی باغ میں کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سی سی ڈی کوتوالی نے ملزم صدام علی، معراج اور عارج کو گرفتار کیا ہے، ملزموں نے چند ماہ قبل شہری عرفان بشیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے تاہم ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
