01 May 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
جیل روڈ اور گلبرگ میں 2 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 5، اپرمال میں 4، مغل پورہ میں 3 اور تاجپورہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
نشتر ٹاؤن میں 1، چوک ناخدا میں 4، پانی والا تالاب میں 5، فرخ آباد میں 2 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح جوہر ٹاؤن میں 1 اور قرطبہ چوک میں 2.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تاہم شہر لاہور میں اوسطاً بارش 2.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
