اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں کہ مزدوروں کو خوشحال کرنا ہے: اعظم نذیرتارڑ

01 May 2025
01 May 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں کہ مزدوروں کو خوشحال کرنا ہے، مزدور خوشحال ہو گا تو ملک کا پہیہ آسانی سے چلے گا۔

این آئی آر ڈی کی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ یوم مزدور صرف مزدوروں کا دن ہے، یوم مزدور پر صرف مزدوروں کی سنی جائے گی، انسانی حقوق میں مزدوروں کے حقوق ترجیحات میں شامل ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ این آئی آر سی کو اس سے قبل کبھی اتنا موثر نہیں دیکھا ہو گا، یوم مزدور کے موقع پر کھلے دل سے مزدوروں کے حقوق کی بات کرنی ہے، مزدوروں کے حوالے سے ذاتی طور پر اہم مسائل کو دیکھ رہا ہوں۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ قوانین مزدوروں کے حقوق کے لیے بنیں گے تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ ہو، ایسی قانون سازی جس میں مزدوروں کے حقوق کی بات نہ ہو تو کوئی فائدہ نہیں، مزدور یونین کے ساتھ بیٹھ کر قوانین بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے