اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایم ڈی واسا کاراوی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ

01 May 2025
01 May 2025

(لاہور نیوز) ایم ڈی واسا نے راوی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی غفران احمد نے سرکلر روڈ بھاٹی گیٹ، 82 فٹ روڈ فرخ آباد اور بارہ دری روڈ کا دورہ کیا، ڈائریکٹر راوی ٹاؤن عثمان بابر  نے ایم ڈی واسا غفران احمد کو تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھاٹی گیٹ سے شاہ عالم چوک تک 4 ہزار فٹ سیوریج لائن بچھائی جا رہی ہے، سرکلر روڈ 1400فٹ سیوریج لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، سرکلر روڈ سیوریج لائن کیلئے 48 انچ قطری پائپ ڈالے جا رہے ہیں۔

انہیں بتایا گیا کہ 30 مئی تک سرکلر روڈ سیوریج لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا جبکہ 82 فٹ روڈ فرخ آباد میں سیوریج کا 35 فیصدکام مکمل کر لیا گیا ہے۔

82 فٹ روڈ پر 54 انچ، 48 انچ،42 انچ اور 36 انچ قطری پائپ ڈالے جا رہے ہیں، 30مئی تک 4000 فٹ سیوریج پائپ لائن کا کام مکمل کر لیا جائے گا، ایم ڈی واسا  نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات  جاری کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے