اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی حکومت اپنے شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے: مریم اورنگزیب

01 May 2025
01 May 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے، ہم پہلگام واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، انہیں انصاف دلانے کی بات کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہو گی، پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جس طرح کی جارحیت ہو گی، اسی طرح کا منہ توڑ جواب ملے گا۔

دوست ممالک سمیت پوری دنیا جان چکی ہے کہ امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست بھارت ہے، ہم امن کے داعی ضرور ہیں مگر جنگ مسلط کی گئی تو انجام بھارت خود لکھے گا، اللہ کے کرم سے، اللہ کے فضل سے دشمن کا غرور خاک میں ملانے کو تیار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے