اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیوریج لائن کی تبدیلی، شوکت خانم فلائی اوور کی ایک جانب ٹریفک کیلئے بند

01 May 2025
01 May 2025

(لاہور نیوز) واسا کی جانب سے بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کیلئے شوکت خانم فلائی اوور کی ایک جانب کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

واسا اور کنٹریکٹرز کی سیوریج تبدیلی منصوبے پر سست روی سامنے آ گئی، شوکت خانم فلائی اوور سے شوق چوک تک سیوریج تبدیلی منصوبے پر عملی طور پر کام ٹینڈر ہونے کے ایک ماہ بعد بھی زور نہ پکڑ سکا۔

مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن پر خیابانِ فردوسی کا حصہ جزوی طور پر اکھاڑ دیا گیا، مستقل ٹریفک جام کے باعث فلائی اوور کی ایک طرف بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تعمیراتی کام کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیابانِ جناح سے خیابانِ فردوسی کی جانب جانے والی ٹریفک متاثر ہو رہی ہے لیکن اللہ ہو چوک سے واپڈا ٹاؤن جانے والی ٹریفک کیلئے فلائی اوور کھلا ہے، ایل ڈی اے ایونیو ون اور خیابانِ فردوسی سے آنے والی ٹریفک کو موڑا جا رہا ہے۔

 واسا انتظامیہ نے بتایا متبادل روٹ کے طور پر نظریہ پاکستان روڈ سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام آئندہ چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے