اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: تمام 44 جیلوں میں سمارٹ لائبریری پراجیکٹ کا آغاز

01 May 2025
01 May 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں "سمارٹ لائبریری" پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل  نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں سمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا، پراجیکٹ کے تحت قیدیوں کو انکی بیرک کے اندر کتابیں اور شیلف مہیا کئے گئے، پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں بیرکس کے اندر سمارٹ لائبریری قائم کی گئی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر کی جیلوں میں 1 لاکھ کتابیں پہنچا دی گئی ہیں، قیدیوں کی تربیت کیلئے کتب بینی کا سازگار ماحول فراہم کیا ہے، ہر جیل میں ماہانہ 500 نئی کتابوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ایک سال میں قیدیوں کی اصلاح و فلاح کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے، ماہانہ بنیادوں پر ہر بیرک کی کتابیں دوسری بیرک سے تبدیل کی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ  نے بیرکس میں قائم سمارٹ لائبریری کیلئے قواعد و ضوابط بھی جاری کئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصم رضا، آئی جی جیل میاں فاروق نذیر ،ڈی آئی جی جیل لاہور ریجن نوید رؤف، جیل سپرنٹنڈنٹ ظہیر احمد ورک و دیگر  نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے