30 Apr 2025
(لاہورنیوز)حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2، 2 روپے کی کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 252 روہے 63 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 256 روپے 64 پیسے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگا۔
