اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلگام واقعہ پر مودی سرکار کی بوکھلاہٹ، شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھی بلاک

29 Apr 2025
29 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، بھارت میں 16 پاکستانی نیوز چینل کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد سابق پاکستانی سٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی، راشد لطیف کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حیران کن طور پر راولپنڈی ایکسپریس کا چینل بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے۔

حالانکہ شعیب اختر نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپنے یوٹیوب اور ایکس اکاؤنٹ پر پہلگام تو کیا کسی قسم کی کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جب کہ ان کے چینل پر موجود گزشتہ تینوں ویڈیوز بھارتی ٹیم سے متعلق ہیں، جن میں چیمپئنز ٹرافی میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

اس کے باوجود یوٹیوب پر 38 لاکھ سبسکرائبر اور ’ایکس‘ پر 64 لاکھ فالورز رکھنے والے شعیب اختر کے اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا۔

یاد رہے کہ شعیب اختر کا شمار بھارت میں پسندیدہ شخصیت کے طور پر ہوتا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ پر اپنی ماہرانہ رائے کے ساتھ ساتھ مزاحیہ تبصروں کی وجہ سے بھارت میں مقبول ہیں۔

اگرچہ شعیب اختر مودی سرکار کی فہرست میں شامل نہیں تھے لیکن اس کے باوجود وہ بھی اس سے متاثر ہوئے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شعیب اختر کے چینل کو غلطی سے بلاک کیا گیا یا پھر اس حوالے سے کوئی نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صارفین جب شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں ایک پیغام موصول ہوتا ہے ’یہ مواد اس وقت اس ملک میں دستیاب نہیں ہے‘۔

شعیب اختر واحد پاکستانی کرکٹر نہیں ہیں جن کا چینل بھارت میں بلاک کیا گیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی اور راشد لطیف کے اکاؤنٹس تک رسائی بھی محدود کردی گئی ہے، دونوں سابق کرکٹرز سوشل میڈیا سمیت نجی ٹی وی چینلز پر کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ مودی سرکار نے وزارت داخلہ کی سفارش پر 6 کروڑ 30 لاکھ سبسکرائبرز کے حامل 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے