بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، پہلگام حملے میں مردہ قرار جوڑے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں مرنے کا دعوٰی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے میں مبینہ طورپر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر، وڈیوزجعلی نکلیں ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے زندہ بھارتی جوڑےکی پرانی تصاویرمبینہ طور پرہلاک افراد کےساتھ منسوب کی گئیں۔
اس حوالے سے ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ہم زندہ ہیں،معلوم نہیں ہماری تصاویرکوبھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔
بھارتی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تصاویرکو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کےطورپر دکھایا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں، بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔
سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، اسی طرح بہت سے دوسرے لوگ بھی بعد میں زندہ ہو سکتے ہیں، یہ سب بھارتی ایجنسی را کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔