اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 27 افراد ہلاک

23 Apr 2025
23 Apr 2025

(لاہور نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک سیاحوں میں زیادہ تر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹک سے ہے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور پولیس کی وردی میں تھے، جن کی تعداد 2 سے 3 تھی، سکیورٹی فورسز  نے علاقے کو گھیرے میں  لے لیا اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر  کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ  نے سیاحوں پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ کئی برسوں بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑا حملہ ہوا ہے، اب اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ کتنے افراد کی ہلاکت ہوئی اور کتنے زخمی ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

حملے کے بعد ہندوستانی میڈیا  نے روایتی جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا، ہندوستانی میڈیا اور "را" سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس  نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles