اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار

23 Apr 2025
23 Apr 2025

(ویب ڈیسک) سال کے 365 دنوں میں 200 دن انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کر لی گئی۔

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اینیمل ہیسبنڈری کے سائنسدانوں  نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی ایسی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200  انڈے دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک یونی گولڈ کے نام سے ایک بریڈ ہم  نے یہاں پر بنائی ہے جس کی یہ کوالٹی ہے کہ ایک تو جو انڈے ہیں وہ ایک سال میں 200 سے زیادہ دیتی ہیں اور جو عام دیسی ہیں وہ سال میں  70 سے 80 انڈے دیتی ہیں اور اس میں فیڈر لوڈ کم ہے اس وجہ سے ہیٹ سٹریس کو برداشت کرتی ہیں۔

جامعہ زرعی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں 65 سال بعد ایک ایسی مرغی کی نسل تیار کرنے میں کامیابی ملی ہے جو دیہی مرغبانی کے لئے زیادہ مفید ہے۔

اب دونوں بریڈز ایسی ہیں کہ جہاں پر بھی آپ اس کو لیں گے یا پالیں گے انڈے بھی بڑھیں گے اور گوشت کی ضرورت بھی  پوری ہو گی۔

یونی گولڈ نامی اس مرغی کی نسل کی تیاری کے بعد اسے کسانوں تک پہنچانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ دیہی مرغبانی میں اضافہ ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles